دنیا بھر میں مایئکرو سافٹ کے سسٹم میں بڑی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر
شیئر کریں
کئی ممالک میں مائیکروسافٹ کی سروسز بند ہونے سے تاریخ کا سب سے بڑا آئی ٹی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے۔ کئی ممالک میں کاروبارِ زندگی معطل ہوکر رہ گیا ہے۔ ایئرلائنز اور بینکس سمیت سرکاری اور نجی اداروں میں صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اسٹاک مارکیٹیں بند کردی گئیں۔سروس کی بندش کے باعث امریکا۔آسٹریلیا۔۔یورپ میں کئی ائیرلائنز نے طیارے گراؤنڈ کردیے۔ مسافروں کو طیاروں کی تعطلی کے باعث انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ سپراسٹورز میں کلاؤڈ سروس کی بندش سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ آئی ٹی کرائسسز کے باعث واشنگٹن میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔۔امریکا بھرمیں نائن ون ون سروس بھی بحران سے محفوظ نہ رہ سکی۔برطانیہ۔ کینیڈا۔ بھارت۔ ملایشیا۔ سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔