اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی، مزید 50 فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جولائی ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیلی ٹینکوں کی رفح میں دوبارہ پیش قدمی شروع ہوگئی ہے۔وسطی و شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے جہاں کل سے اب تک مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اس کے علاوہ پناہ گزین اسکولوں اور خیموں پر حملوں میں گزشتہ 10 روز میں 500 فلسطینی شہید کردیے گئے۔اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے غزہ میں جاری قتل عام کو تاریخ کی بدترین نسل کشی قرار دے دیا۔دوسری جانب اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔