میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے جناح اسپتال کا چوکیدار جعلی ڈگری پر معطل

کراچی کے جناح اسپتال کا چوکیدار جعلی ڈگری پر معطل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے جناح اسپتال کا چوکیدار جعلی ڈگری پر معطل،ملازم فہیم گوندل میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی جعلی ڈگریاں جمع کرواکر ترقی کا طلب گار تھا،چوکیدار کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ہے، ڈائریکٹر جناح اسپتال تفصیل کے مطابق صوبہ سندھ کے سب سے بڑیجناح اسپتال کراچی کا چوکیدار فہیم گوندل 1989 میں بھرتی ہوا تھا اسکے بعد سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سال 2001 میں اس وقت کے ڈائریکٹر جناح اسپتال سے ملی بھگت کرکے موصوف نرسنگ اٹینڈس کی پوسٹ پر تعینات ہوگیا اور اب جعلی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی ڈگریاں جمع کروا کر 11 گریڈ میں ترقی کا طلبگار تھا واضح رہے کہ فہیم گوندل اپنے سیاسی اثررسوخ کا استعمال کرکے جناح اسپتال انتظامیہ کے عملے کو دھمکیاں دینے اور انکو حراساں کرنے میں بھی ملوث تھاپروموشن کمیٹی کی جانب سے جب فہیم گوندل کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی گئی تو موصوف کی ڈگریاں جعلی نکلی جس پر ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول نے چوکیدار فہیم گوندل کو معطل کرکے 14 دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول کا مزید کہنا تھا کہ 14 دن کے بعد چوکیدار فہیم گوندل کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں