میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روزنامہ جرأت کی خبر کا نوٹس، فیڈرل بی ایریا ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کا رروائی کی یقین دہانی

روزنامہ جرأت کی خبر کا نوٹس، فیڈرل بی ایریا ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کا رروائی کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی کے ڈائریکٹر زرغام حیدر نے روزنامہ جرأت کی جانب سے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کی 2 غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے شائع کیے جانے والے عوامی اشتہار کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کا رروائی کی یقین دہانی کروادی ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔نمائندہ جرأت سے اپنے دفتر میں ملاقات میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ضلع وسطی زرغام حیدر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 کے رہائشی پلاٹ نمبر R-1094/15 اور پلاٹ نمبر R-704/15پر بلڈر مافیا کی جانب سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی جارہی ہیں۔جرأت سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر زرغام حیدر نے کہا کہ آج کی غیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کارروائی کی لسٹ میں فیڈرل بی ایریا بلاک 15کے دونوں پلاٹوں کو بھی شامل کیا جائے گا او اس حوالے سے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈروں کے خلاف سندھ بلڈنگ آرڈننس 1979-82 شق (1 )11کے تحت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ڈائریکٹر ضلع وسطی زرغام حیدر نے اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان قائم خانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی اہم ہدایات جاری کر دی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 کے دونوں پلاٹوں پر بلڈر مافیا کی جانب سے کھلے عام تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں