میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھرمیں پھرمارکیٹیں رات نوبجے بندکرنیکاحکم

کراچی سمیت سندھ بھرمیں پھرمارکیٹیں رات نوبجے بندکرنیکاحکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ حکومت نے مارکیٹیں، بازار کے اوقات کار میں ایک ماہ کی مزید توسیع کر دی.سندھ حکومت نے اوقات کار کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔شادی ہالز، بینکوٹس رات ساڑھے 10 بجے بند کیے جائیں گے جب کہ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، جیمنازیم، سینماہالز رات ساڑھے 11 بجے بندکر دیئے جائیں گے۔نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن 17 جولائی سے 16 اگست تک قابل عمل ہو گا۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز، دودھ دہی کی دکانیں، لیبارٹریز، کوریئر سروسز پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ہفتے کے دن مارکیٹیں، شادی ہالز، ہوٹلز اوقات کار کی پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ ہفتے کے دن کاروباری اوقات کی پابندی نہیں ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں