کراچی ‘بارش کے بعد تباہ حال سڑکوں کی حالت مزید ابتر
شیئر کریں
کراچی میں بارش کے بعد پہلے سے تباہ حال سڑکوں شاہراہوں کی حالت مزید خراب ہوگئی۔ ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ جہانگیر روڈ پر گڑھے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، نالے پر بھی حفاظتی دیوار نہیں ہے۔اس کے علاوہ موبائل مارکیٹ کے قریب، کیپری سنیما کے قریب سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہے، اردو بازار کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہیں جبکہ بارش کے بعد کیچڑ کے باعث گاڑیوں اور پیدل افراد کا چلنا مشکل ہے۔تین ہٹی سے گرومندر جانیوالے ٹریک پر سڑک کی خراب صورتحال کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی ہے شہری اپنے طور پر متبادل راستہ اختیار کر رہے ہیں۔جہانگیر روڈ پر سڑک کنارے نالے پر کوئی حفاظتی دیوار نہیں ہے جسکے باعث شادمان نالے جیسا واقعہ ہونے کا خدشہ ہے لیکن انتظامیہ کے سر پر کوئی جوں نہیں رینگ رہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈی آئی جی ٹریفک نے سڑکوں کی مرمت کے لیے ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھا تھا خط کی کاپی کمشنر کراچی کو بھی ارسال کردی گئی تھی جس میں شہر کی 97 متاثرہ سڑکوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔