میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک پائی کی کرپشن نہیں کی، کس چیز کا احتساب ہورہا ہے، وزیراعظم نواز شریف

ایک پائی کی کرپشن نہیں کی، کس چیز کا احتساب ہورہا ہے، وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر ایک پائی کی کرپشن کا داغ نہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ کس منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے جس کا آج احتساب ہورہا ہے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت کے پہلے 2 سال وسائل مہیاکرنے میں گزرگئے لیکن اب ملک بھر میں موٹر ویز تیزی سے بن رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ 44 سال سے ہمارے ساتھ احتساب کی بات کی جارہی ہے، مشرقی پاکستان میں جو ہمارا کارخانہ تھا وہ بنگلہ دیش کے ساتھ چلا گیا جب کہ بھٹو نے ہمارے مغربی پاکستان کے کارخانے کو قومیا لیا، بجائے اس کے کہ وہ حساب دیں حساب ہم سے مانگا جارہا ہے، تاہم ہم سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2014 سے ہی ملک میں یہ تماشا لگا ہوا ہے، قوم بھی جانتی ہے کہ یہ تماشا لگانے والے کون لوگ ہیں، پہلے الیکشن میں دھاندلی، پھر دھرنے شروع کردیے گئے تاہم اس تمام دباؤ کے باوجود آج پاکستان میں بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں اور دہشت گردی کی کمر بھی توڑ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی میں جن ملکوں کے برابر پاکستان تھا آج وہ ممالک کہاں سے کہاں چلے گئے، ہم نے جو ماضی میں کھویا ہے اسے واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن اگر اس کے لیے بھی ٹانگیں کھینچیں جائیں تو ملک کدھر جائے گا، جو مینا بازار ملک میں لگا ہوا ہے یہ پاکستان کو کس طرف لیکر جائے گا، پاکستانی قوم کو اس کا حساب مانگنا چاہیے اور مجھ سے استعفیٰ مانگنے والوں کو بار بار قوم نے ٹھکرایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں