سندھ بلڈنگ ،منہدم شدہ شادی ہال کی خلاف ضابطہ تعمیر شروع
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی سرپرستی میں غیرقانونی شادی ہال تعمیر کیے جارہے ہیں، نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں منہدم شدہ شادی ہال کی ازسرنو تعمیر کروائی جارہی ہے ، ضلع وسطی نادرا میگا سینٹر اور حلیم ہسپتال کے برابر پلاٹ نمبر 5 W پر غیرقانونی شادی ہال کو مسمار کردیا گیا تھا ، جسے سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر علی اسد نے دوبارہ تعمیر کی اجازت دی ہے ، ذرائع کے مطابق صفدر نامی شخص سے خطیر رقم ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کے نام پر وصول کی گئی ہے ، اس یقین دہانی پر شادی ہال کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔