میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو وفاقی بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو وفاقی بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے مالی سال بجٹ 25-2024 کے وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو شہبازشریف کو پنجاب میں اپنی پارٹی کی قیادت کے تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اہم ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی سندھ کو اس کے حصے کی مطلوبہ رقم جاری نہ کیے کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔واضح رہے کہ 12 جون کو بجٹ پیش کیے جانے سے قبل بھی پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ تھا تاہم بعد میں وفاقی حکومت اسے آمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور انہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے میں کامیاب رہے تھے ، تاہم بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے اور انہوں نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی۔قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حق میں کی رائے دی۔اس کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا اور پیپلزپارٹی بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیں بجٹ پر بریفنگ دی لیکن مشاورت نہیں کی اور اعتماد میں نہیں جس پر ہمیں تحفظات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں