میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایشیاء میں نئی سرد جنگ کے بیج بو ئے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

ایشیاء میں نئی سرد جنگ کے بیج بو ئے جا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایشیائی خطہ مسلح تنازعات کی زد میں ہے افغانستان میں امن خطے کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بنیادی شرط ہے جموں وکشمیر کا تنازعہ علاقائی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے علاقائی تعاون کی تنظیم سارک عملاً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ایشیاء میں نئی سرد جنگ کے بیج بو ئے جا رہے ہیں اگر ہم ایشیاء میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تو علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے، علاقائی روابطہ کا فروغ غربت میں خاتمہ اور غریب ملکوں کے لیے قرضوں میں رعایت، ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ضروری ہے۔انطالیہ سفارتی فورم کے تحت مذاکرات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایشیاء میں امن کے لیے عالمی سطح پر انصاف پر نظام ضروری ہے۔اگر آپ ایشیاء میں امن وترقی چاہتے ہیں تو پانچ عوامل پر توجہ ضروری ہے گوادر بندرگاہ افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے علاقائی اور عالمی تجارت کا راستہ کھولتی ہے ایشیاء میںاقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں۔پاکستان کی تمام تر توجہ علاقائی سیاحت سے علاقائی اقتصادی ترقی پر مبذول ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء 21 ویں صدی کا روشن خطہ ہے ایشیاء میں دنیا کی 50 فیصد آبادی ہے اور ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں