میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاملکرحکومت کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاملکرحکومت کوٹف ٹائم دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:شعیب مختار)حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پھر متحرک ہوگئی، دوریاں ایک بار پھر سمٹنے لگیں، شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے رابطہ کر لیا، انتخابی اصلاحات و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف کی جانب سے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے جس میں حکومتی بجٹ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے مابین انتخابی اصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے تحفظات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزارتِ پارلیمانی امور کو خط کے ذریعے الیکشن ترمیمی بل پر اپنے اعتراضات سے آ گاہ کر دیا گیاہے۔ مذکورہ بل میں الیکشن ایکٹ کی 13 شقوں کو بھی آئین سے متصادم قرار دیا جا رہاہے، اس سلسلے میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو گزشتہ روز لکھے خط سے متعلق چیئر مین پیپلزپارٹی کو آ گاہ کر دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کسی بھی صورت الیکشن ترمیمی بل پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں مذکورہ بل کو سینیٹ میں پیش کیے جانے پر دونوں جماعتوں کا اتحاد برقرار رہنے کا امکان ہے۔بجٹ کے حوالے سے بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیارکیاجائے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں