میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں،فوادچودھری

نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں،فوادچودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں،احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے،گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں، معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، اور بھارتی وزیراعظم مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ سکردو پریس کلب کو گرانٹ رواں مہینے مل جائے گی، اس سے ان کا ایک مطالبہ پورا ہو جائے گا، اس کے علاوہ یہاں نوجوان صحافیوں کو ڈیجیٹل تربیت فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو میں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے، پی آئی اے نے بھی اپنی فلائیٹس شروع کی ہیں جو ایک مثالی اقدام ہے، ایک روز میں تین تین فلائیٹس چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کے امکانات زیادہ ہیں تاہم ہمارے پاس انفراسٹرکچر کم ہے، ہمیں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب بڑھے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سکردو کے صحافیوں کو ایسی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس میں ماحول دوست اور سیاحت سے جڑی رپورٹنگ کی کلاسز بھی شامل ہوں، اس کے لئے ہم یونیورسٹی سے بات کریں گے۔ سکردو کے صحافیوں کی ترقی کیلئے جو کچھ کر سکے، ہم کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے 300 ارب روپے سے زائد کا پیکیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت، سکردو اور دیگر شہروں کی ٹائون پلاننگ کے لئے ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر منصوبہ بندی کے بغیر تعمیرات ہوں گی تو اس کے نتیجے میں آئندہ آٹھ سے دس سالوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے مسائل کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے، اگر تعمیرات میں پلاننگ نہیں ہو گی تو مسائل پیدا ہوں گے، اس میں منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں