میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈایالیسس ، ٹرانسپلانٹ اور کینسر مریض متاثر ہونے لگے

ڈایالیسس ، ٹرانسپلانٹ اور کینسر مریض متاثر ہونے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہونے لگے، پچھلے ہفتے تک شہر میں صرف چار سرکاری و نجی مراکز تھے جو کہ کووڈ کے مریضوں کے لئے نا کافی تھے۔تفصیلات کے مطابق کووڈ انفیکشن میں اضافے سے ایس آئی یو ٹی کیڈایالیسس، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریض متاثر ہورہے ہیں، سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ڈایالیسز، ٹرانسپلانٹ اور کینسر کے مریضوں میں کووڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے ایس آئی یوٹی میں ڈایا لیسز، گردے اور کینسر کے مزید 55مریض کووڈ انفیکشن سے متاثر ہونے کی وجہ سے داخل ہوئے، جس کی اصل وجہ ان کی کمزور قوت مدافعت تھی، ایس آئی یو ٹی کے 16ہزار سے زائد ایسے مریض ہیں، جن کی قوت مدافعت کمزور ہے اس میں 6ہزار ڈایالیسس کے مریض بھی شامل ہیں، جنہیں ہر ہفتے دو سے تین بار مفت ڈایالیسس سیشن فراہم کئے جاتے ہیں اور یہ ان مریضوں کی زندگی بچانے کے لئے ناگزیر ہے۔اب تک ڈایالیسس کیحوالے سے 41 مریض کووڈ میں زیر علاج ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 2ڈایالیسس کے مریض کووڈ سے متاثر ہو رہے ہیں اور وقت کے ساتھ اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، اسی طرح ایس آئی یو ٹی میں 5ہزارافراد گردے کے ٹرانسپلانٹ کے ہیں ،جنہیں مستقل بنیاد پر فالواپ کیلئے آنا ہوتا ہے اور ان کی بھی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے اوراب تک 22افراد کورونا سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور زیر علاج ہیں۔ایس آئی یو ٹی سالانہ 2بلین روپے صرف ڈایالیسس و ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کے علاج پر خرچ کرتا ہے اور اس سے متعلق تمام سہولتیں مریضو ں کو بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں