میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف کاکرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستانی طلبا ء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور 130 پاکستانی طلبا کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلبا اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ،زخمی پاکستانی طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے ۔ایسے طلبا ء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغیزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ آیواز بیک عطاخانوف سے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کیا۔کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے اورتشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا،سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ، پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبا ء بالکل محفوظ ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس آنا چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں