میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن

9مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پولیس نے کراچی میں 9مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مدد سے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو شناخت کیا جا رہا ہے جبکہ متعدد ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے شناختی عمل جا ری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 9مئی کو کراچی میں پرتشد واقعات میں تحریک انصاف کے رہنماوں سمیت 900 سے زائد ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تاہم اب پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر نے کا عمل شروع کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ پرتشدد واقعات نرسری اور اللہ والی چورنگی پر پیش آ ئے تھے جہاں پولیس اور رینجرز کی چوکیوں، ریڈ بس، ایک کار متعدد اور متعدد موٹرسائیکلیں، واٹر بورڈ کی دوگاڑیوں اورسینکروں درختوں کو نذر آتش کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ملزمان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول کے کیمروں کی مددمدد سے شناخت کیا گیا ان میں رکن قومی اسمبلی فہیم خان، رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عبدالرحمان، منتخب یو سی چیئرمین، گوہر خٹک ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اسد خٹک، عمر رحمان ، ندیم گجر،اختر گجر،رفاقت آفریدی ، حبیب اللہ، محمد صابر، محمد نوید، مہتمم شاہ، ساجد، راؤ، راشد، راحیل ، شیرعلی ، اعجاز تنولی شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی دیگر کیمروں کی مدد سے تشدد کی کاروائیوں میں ملوث 100 سے زائد مبینہ ملزمان کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں