میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مالی و انتظامی بحران ، ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ پن کا شکار

مالی و انتظامی بحران ، ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ پن کا شکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ ہوگیا، مین سیکریٹریٹ سمیت مختلف اکائونٹس خالی ہونے کا انکشاف، ریکوری بھی صفر ہوگئی، ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی تقرری کے بعد ادارہ مفلوج، ڈی جی نے آفس آنا چھوڑ دیا، گلستان سرمست میں کمرشل پلاٹس بدنام زمانہ بلڈر کو دینے کا منصوبہ بھی زیر غور، ذرائع، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ ہوگیا ہے، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایچ ڈی اے کے مین سیکریٹریٹ سمیت مختلف شعبہ جات کے اکائونٹس خالی ہوچکے ہیں جبکہ ہائوسنگ کی ریکوری بھی صفر کو پہنچ گئی ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے مین سیکریٹریٹ کے مخصوص افسران کی تنخواہیں جاری کی ہیں اور ہزاروں مستقل و عارضی ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے بعد ادارہ ترقیات حیدرآباد مالی و انتظامی بحران کے باعث مفلوج ہو چکا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل نے آفس آنا ہی چھوڑ دیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ جمالی اور پی ڈی ہائوسنگ انجم سعید نے مختلف کاموں کی مد میں ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں، حیرت انگیز طور پر ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ جمالی کے پاس سیکریٹری اور انجم سعید کے پاس ایم ڈی واسا کا اضافی چارج بھی ہے، ذرائع کے مطابق گلستان سرمست میں ڈیفالٹر الاٹیز کے پلاٹ کینسل کرکے کمرشل پلاٹس حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر کو دینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، مذکورہ بلڈر کے کئے پراجیکٹ حیدرآباد میں نامکمل ہیں اور ادارہ ترقیات حیدرآباد کے کروڑوں روپے کا ڈیفالٹر بھی ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے ادارہ ترقیات حیدرآباد دیوالیہ ہونے کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان اور سیکرٹری رحمت اللہ جمالی سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں، لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں