گرد کے طوفان سے متاثر بجلی کا نظام مکمل بحال نہ ہو سکا
شیئر کریں
کراچی میں گزشتہ روز گرد کے طوفان سے متاثر ہونے والا بجلی کا نظام مکمل بحال نہ ہو سکا، لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی بجلی کی طویل بندش جاری ہے۔ مستثنی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے کے لیے لوڈ مینجمنٹ شروع ہوگئی، لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دن میں ساڑھے سات گھنٹے بجلی بند ہے۔لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں رات میں بھی 3 گھنٹوں کے لیے بجلی بند کی گئی، فیڈرل بی ایریا میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ گلشن معمار سیکٹر آر ون میں صبح 6 بجے سے بجلی معطل ہے، نارتھ ناظم آباد کے مختلف حصوں میں کل شام سے بجلی غائب ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری ہے، بار بار شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی، سعدی ٹان میں صبح ساڑھے 6 بجے سے بجلی بند ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں رات ساڑھے11بجے سے بجلی معطل ہے، کل شام 5 بجے بند ہوئی بجلی رات کو گیارہ بجے بحال ہوئی تھی۔ عبداللہ گبول گوٹھ میں صبح ساڑھے سات بجے سے بجلی بند ہے، اورنگی ٹان ضیا کالونی میں صبح ساڑھے پانچ بجے سے بجلی معطل ہے، باغ ملیر کی بجلی صبح ساڑھے سات بجے سے بند ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کنیز فاطمہ سوسائٹی بلاک ون میں صبح دس بجے بجلی غائب ہوئی، سرجانی اور لانڈھی کے مختلف حصوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی، اورنگی، نارتھ کراچی اور ناظم آباد کی بجلی بھی مکمل بحال نہیں ہو سکی۔