میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس بحران، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

گیس بحران، شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

کراچی اور لاہور میں گیس کا بحران بدستور جاری،شہری شدید مشکلات کا شکار
گیس آتی نہیں ، بل ہزاروں میں آ رہے ہیں، انتظامیہ ناکام ،شہریوں کی دھائی

کراچی اور لاہور میں گیس کا بحران بدستور جاری ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی متاثر کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 304 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہی گیس 450 سے 550 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں لیکن بل ہزاروں روپے میں آ رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق بعض علاقوں میں روزانہ صرف 6 سے 7 گھنٹے گیس دستیاب ہوتی ہے، وہ بھی انتہائی کم پریشر کے ساتھ، جس سے گھریلو امور متاثر ہو رہے ہیں۔شہریوں نے حکومتی سرکاری نرخ پر عمل درآمد نہ کروانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں