مخصوص دکانوں سے کتابیں ، یونیفارم، اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی
شیئر کریں
محکمہ تعلیم سندھ نے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط بھی غیر قانونی قرار دیدی
اسکول کے اندر کسی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا،محکمہ تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری
نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو بڑا ریلیف مل گیا،اسکول انتظامیہ اب والدین کو کسی مخصوص دکان یا وینڈر سے خریداری کرنے پر مجبور نہیں کر سکے گی۔محکمہ تعلیم و خواندگی سندھ نے صوبے بھر کے نجی اسکولوں کی حدود میں درسی کتب، یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں اور اسٹیشنری کی مکمل فہرست فراہم کریں تاکہ والدین اپنی مرضی سے مارکیٹ سے سستی خریداری کر سکیں۔اسکول کے مخصوص مونوگرام یا لوگو والی نوٹ بکس خریدنے کی شرط کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے ، اسکول کے اندر کسی بھی قسم کا اسٹال یا دکان لگا کر اشیا بیچنا اب قانونا جرم ہو گا۔


