میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چین نے پاکستان سے 1 کروڑ ڈالر کے چلغوزے درآمدکر لیے

چین نے پاکستان سے 1 کروڑ ڈالر کے چلغوزے درآمدکر لیے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

چین نے پاکستان سے 1 کروڑ ڈالر کے چلغوزے درآمد کر لیے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق چین نے رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان سے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن کی مالیت 17 اعشاریہ 67 ملین امریکی ڈالر ہے۔ 2022 کے پہلے دو مہینوں میں چین نے 17 اعشاریہ 67 ملین ڈالر مالیت کے 1,606 اعشاریہ51 ٹن چلغوزے درآمد کیے۔ مجموعی طور پر چین نے 42 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن میں سے 42 فیصد پاکستان سے درآمد کیے گئے۔چین میں مقیم پاکستانی تاجر عبداللہ آفریدی کا بتانا ہے کہ پاکستانی چلغوزے چین میں بہت مقبول ہیں کیونکہ یہ بہت خوش ذائقہ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں چلغوزوں کو رائل ڈرائی فروٹ سمجھا جاتا ہے اور لوگ اسے سردیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ان کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے صرف امیر لوگ ہی برداشت کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں