الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کاشیڈول جاری کردیا
شیئر کریں
ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 4 میونسپل کارپوریشنز11 ٹائون میونسپل کارپوریشنز 93یونین کمیٹیوں 23میونسپل کمیٹیوں، 101ٹان کمیٹیوں، 14ضلعی کونسلز اور 794یونین کونسلز کیلئے شیڈول کا اجرا کردیا گیا ہے جس میں بلدیاتی انتخابات بروز اتوار 26 جون 2022کو منعقد کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اے آر او،آر او اورڈی آر اوکی تعیناتی مکمل کرلی گئی ہیں۔ یونین کونسل /یونین کمیٹی میں چیئرمین اور وائس چیئرمین(مشترکہ امیدوار)کیلئے براہ راست انتخاب ہوگا۔ جنرل نشستوں پر ہر وارڈ سے ایک جنرل ممبر کا براہ ِراست انتخاب ہوگا۔ ضلع کونسل کیلئے ہر یونین کونسل سے ایک ممبر ضلع کونسل کا براہ راست انتخاب ہوگا۔ میونسپل کارپوریشنز، ٹائون میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں، ٹائون کمیٹیوں اور ضلع کونسل میں خواتین کیلئے 33فیصد، کسان/مزدورکیلئے 5فیصد، غیر مسلم امیدواروں کیلئے 5فیصد، نوجوانان کیلئے 5فیصد، خواجہ سرا کیلئے 1فیصداور معذوروں کیلئے 1فیصدنشستیں مختص ہیں۔ یونین کونسل/یونین کمیٹی میں خواتین کیلئے 2، کسان/مزدورکیلئے 1، غیر مسلم امیدواروں کیلئے 1 اور نوجوانان کیلئے 1نشست مختص ہے۔ مندرجہ بالا مخصوص نشستوں کے انتخابات براہ راست انتخابات کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔ شیڈول درج ذیل ہے۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی طلبی کا عوامی نوٹس28.04.2022اپیلیٹ ٹریبونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ23.05.2022 تا25.05.2022امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ10.05.2022 تا 13.05.2022نظر ثانی کے بعد امیدواروں کی فہرست کی اشاعت26.05.2022نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت14.05.2022امیدواری سے دستبرداری اور امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ27.05.2022ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ16.05.2022 تا 18.05.2022حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ اور فہرست کی اشاعت28.05.2022ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی منظوری / منسوخی کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کروانے کی آخری تاریخ19.05.2022 تا 21.05.2022انتخابات کا دن 26.06.2022نتائج کا فیصلہ30.06.2022