میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین لازمی لگوانا ہوگی ،سعودی وزارت حج کا فیصلہ

عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین لازمی لگوانا ہوگی ،سعودی وزارت حج کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں