میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیر میں بھتہ کے تنازع پر قتل، مشتعل ہجوم نے منگل بازار کوآگ لگادی

ملیر میں بھتہ کے تنازع پر قتل، مشتعل ہجوم نے منگل بازار کوآگ لگادی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملیر کے علاقے قائد آباد کی عمر ماروی گوٹھ کے منگل بازار میں مبینہ طور پر بھتے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ مشتعل افراد نے منگل بازار کو نذرآتش کردیا۔ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹان تھانے کی حدود عمر ماروی گوٹھ کے فٹبال گرانڈ پر مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جہاں ہر ہفتے منگل بازار لگایا جاتا ہے، ان مافیاز کو علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔غیر قانونی منگل بازار سے ہونے والی آمدنی کی پولیس انتظامیہ اور مافیا میں بندر بانٹ کی جاتی ہے۔ مگر آج شام بازار کے خاتمے کے دوران جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ابراہیم عرف ملا کو قتل کر دیا گیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے منگل بازار کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق منگل بازار انتظامیہ اور علاقہ مکینوں میں جھگڑا ہوا تھا، اس دوران نوجوان کو چھری لگ گئی۔اہل علاقہ مشتعل ہوگئے کچھ پتھاروں کو آگ لگادی۔ پولیس نے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں