میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا،گرفتاری کے بعد مقدمہ درج

اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا،گرفتاری کے بعد مقدمہ درج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو مسلمانوں کیلئے بات کرنے پر گرفتار کرلیا۔اداکار اعجاز خان نے ہفتہ کے روز فیس بک پر لائیو سیشن میں مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی تھی۔ اعجاز خان نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اگر کوئی چیونٹی بھی مرتی ہے تو اس کا ذمہ دار مسلمان ہے ، اگر کوئی ہاتھی مرے تو بھی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد کی جاتی ہے ، اگر دلی میں زلزلہ آجائے تو اس کا الزام بھی مسلمانوں پر دھر دیا جاتا ہے ، یعنی بھارت میں ہر چیز کا ذمہ دار مسلمان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے ۔اعجاز خان نے اپنے مداحوں کے سامنے سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دینے والی سازش کے پیچھے کون ہے ؟ممبئی پولیس نے اعجاز خان کے اس لائیو ویڈیو سیشن کو نفرت پر مبنی قرار دیتے ہوئے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور انہیں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں