میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے کا حکم

ایف آئی اے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

ایف آئی اے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ایف آئی اے کی خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،سابق سینیٹراحمدعلی عدالت پیش نہ ہوئے ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایم کیو ایم کی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جائیدادکی ضبطگی کاحکم دیاجائے ، جائیدادوں کی آمدن دہشت گردی میں استعمال ہونے کاخدشہ ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، خیرپور،لاہوراورملتان میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی49 جائیدادیں ہیں،متحدہ کامرکزبہادرآبادبھی کے کے ایف کی ملکیت ہے ۔متحدہ رہنماؤں نے ملتان کی جائیداد 7 کروڑمیں فروخت کر دی ، مزید جائیدادیں بھی ٹھکانے لگائی جاسکتی ہیں۔ضبط کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے ایف آئی اے کو کے کے ایف کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے کا حکم دے دیا۔ایم کیو ایم رہنما احمد علی کے وکیل نے کہاکہ ملزم بیمارہے آپ درخواست ضمانت پرفیصلہ سنادیں، عدالت نے کہا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں فیصلہ نہیں کریں گے ، عدالت نے درخواست ضمانت پرفیصلہ 29 اپریل تک موخرکردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں