غلط انجکشن کیس، مقتولہ لڑکی سے زیادتی و قتل کا انکشاف
شیئر کریں
کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ عصمت کے ساتھ زیادتی و قتل کا انکشاف ہوا ہے ۔دوروز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کے سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دانت میں درد کے علاج کے لیے آنے والی 25 سالہ لڑکی عصمت غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ عصمت غلط انجکشن سے نہیں بلکہ اسے زیادتی کے بعد زہر کا انجکشن دے کر قتل کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کا گرفتار کمپائونڈر شاہ زیب عصمت کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ہے ، جبکہ لڑکی کو انجکشن لگانے والا ڈاکٹر ایاز فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عوامی کالونی پولیس نے ڈاکٹر اور کمپائونڈر کے خلاف لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا ہے ، تاہم مقدمے میں ابھی زیادتی اور قتل کی دفعات شامل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ابراہیم حیدری کی رہائشی عصمت کو دانت کے درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر ایاز نے کمپاونڈر شاہ زیب کو انجکشن لکھ کردیا جیسے ہی وہ انجکشن لڑکی کو لگایا گیا تو اچانک لڑکی طبیعت خراب ہونے کے بعد انتقال کرگئی۔اسپتال کے عملے اور ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کی ہلاکت کا مقدمہ عوامہ کالونی پولیس نے درج کرنے کے بعداسپتال کے 2 ٹیکنیشن کو حراست میں لے کراور متوفیہ اور کمپاونڈر کا موبائل فون و دیگر اشیا ء تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی۔