میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے ، مسلسل پانچواں پرچہ آئوٹ

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے ، مسلسل پانچواں پرچہ آئوٹ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے ، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آؤٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا، انٹرا متحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آؤٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ
کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں