میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عاطف اسلم کی آوازایک اور بھارتی فلم میں شامل

عاطف اسلم کی آوازایک اور بھارتی فلم میں شامل

منتظم
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


ممبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز ایک اور بھارتی فلم میں شامل کی گئی جس میں انہوں نے عرفان خان اور صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے لیے گیت ریکارڈ کرایا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد گزشتہ سال سے بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں کے انڈسٹری میں کام کرنے پرپابندی عائد ہے لیکن کئی بھارتی فلم پروڈیوسرز اب بھی پاکستانی گلوکاروں اور فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور اسی کے پیش نظر اب پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی آواز ایک اور بھارتی فلم میں شامل کرلی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صباقمر کی فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں عاطف اسلم کی آواز بھی شامل کرلی گئی ہے اور انہوں نے فلم کے لیے ’’حور ‘‘گیت ریکارڈ کروایا ہے جس کی موسیقی سچن جیگار نے دی ہے جب کہ ہدایتکار سکیت چوہدری نے گیت کو مرکزی کرداروں پر فلمایا ہے جس کی شوٹنگ گزشتہ دنوں جارجیا میں کی گئی جہاں عاطف اسلم بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں