پورٹ قاسم اتھارٹی ، دبئی کمپنی کو 2 ڈالر کی رعایت پر 44 کروڑ کا نقصان
شیئر کریں
پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے عالمی کمپنی سے معاہدہ کر کے رائلٹی کی مد میں کم رقم وصول کرنے کا انکشاف۔ اتھارٹی کو کروڑوں روپے کا نقصان۔ ذرائعکے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ نے مالی سال 21۔ 2020 کے عالمی کمپنی دبئی پورٹ کے ساتھ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ٹو پر معاہدہ کیا معاہدہ کے تحت عالمی کمپنی کو ہر ایک درآمد پر 9 عشاریہ 20 ڈالر رقم پورٹ قاسم اتھارٹی کو ادا کرنی ہے۔ پورٹ قاسم اتھارٹی اور عالمی کمپنی دبئی پورٹ کے درمیان یہ معاہدہ 30 سال کے لیے کیا گیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی نے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی کمپنی دبئی پورٹ پر ہر درآمد پر 9 عشاریہ 20 ڈالر رائلٹی چارج کرنے کے بجائے 7 عشاریہ 20 ڈالر رائلٹی چارج کی جس کے باعث پورٹ قاسم اتھارٹی کو 44 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ پورٹ قاسم اتنظامیہ نے دعوی کیا کہ معاہدے پر عملدرآمد کے ٹی او آرز وزارت کے حوالے کے بعد طے کے گئے جبکہ اتھارٹی کی انتظامیہ یہ بتانے میں ناکام رہی کہ عالمی کمپنی دبئی پورٹ کو ہر ایک درآمد پر 2 ڈالر کی رعایت کیوں دی گی، پورٹ قاسم اتھارٹی انتظامیہ ذمہ داران کا تعین کرنے میں ناکام ہو گئی ۔