سیکورٹی خدشات ،عمران خان کو ہمارے حوالے کریں، خیبرپختونخوا حکومت کا مطالبہ
شیئر کریں
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت اگر عمران خان کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کیا جائے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات پر پابندیوں سے تمام قیدیوں کے لیے مشکلات پیدا کردی گئی ہیں، پنجاب حکومت اپنی نااہلی، نالائقی اور عمران خان کے خوف کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف اور اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے انہیں خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کام کے بجائے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں اور خواجہ آصف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں فضول شوشہ چھوڑتے ہیں، پنجاب میں اپنی حکومت کی نااہلی نالائقی چھپانے کے لیے ڈرامے بازی ہو رہی ہے۔