میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے، عمران خان

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانا چاہتی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔لاہور میں ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آئین کی کسی کو فکر نہیں، جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی، ہماری انتخابی ریلی پر حملہ کرکے ظل شاہ کو شہید کردیا گیا، مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کریں گے، بیرون ملک موجود پی ٹی آئی کے دفاتر کے ذریعے ممالک سے رابطے کریں گے، ہم اپنے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی رجوع کریں گے کہ یہاں کوئی قانون نہیں رہ گیا اور طاقت کے زور پر یہاں خوف پھیلایا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے پختون ورکرز کو طالبان اور دہشت گرد کہا گیا جس پر ہمارے پشتون بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے، یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ کی جانب سے بار بار یہ کہا جارہا ہے وہ جو پاکستان میں اس طرح پھر رہی ہے جیسا ملک اس کی جاگیر ہو، وہ قانون سے بالاتر ہو، وہ حکم جاری کررہی ہے کہ اس پر مقدمے بناؤ اور میرے والد پر سے مقدمات ختم کردو گویا نواز شریف نیلسن منڈیلا ہے۔انہوں ںے کہا کہ حکومت انتشار پھیلارہی ہے اور اس کا مقصد الیکشن کو روکنا ہے، اس وقت واحد جماعت پی ٹی آئی ہے جو ملک میں انتشار نہیں انتخابات چاہتی ہے ہم کیوں چاہیں گے کہ انتشار پھیلے اور الیکشن ملتوی ہوں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد کی جانب پرامن طور پر جارہے تھے کہ ہمارے اوپر ربر کی گولیاں برسائی گئیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کا مقصد انتشار پھیلانا تھا، اسی طرح میرے گھر پر حملہ کیا گیا، چیزیں توڑ دیں، لوٹ کر لے گئے، لوگوں کو غصہ ہے اس کے باوجود میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ہمیں کسی قسم کی وائلیشن نہیں کرنی، کوئی ہتھیار نہیں اٹھانا، پرامن رہنا ہے کیوں کہ ہمیں الیکشن کرانے ہیں۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ذاتی مفادات کے لیے آنے والے سیاست دانوں کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگوں کو تقسیم کرکے نفرتیں پھیلاکر ووٹ جمع کیے جائیں، یہ پرانا طریقہ ہے جیسا کہ بھارت میں مودی اختیار کرتا ہے کہ ہندو عظیم قوم ہے بقیہ نہیں، اسی طرح کراچی کو نفرتیں پھیلا کر تباہ کردیا گیا جب کہ ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کو اور فوج کو آمنا سامنا کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ڈی ایم کی پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج کو لڑوادیا جائے، یہ لوگ الیکشن تو جیت نہیں سکتے تو چاہتے ہیں پی ٹی آئی کو ختم کردیں اور یہ ممکن نہیں تو انہیں کچھ تو کرنا ہے تو یہ چاہتے ہیں فوج سے انہیں لڑادو اور فوج کو تحریک انصاف کے خلاف کردو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں