میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم

آرمی چیف کے خلاف مہم اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے۔فوج اور فوجی قیادت کے خلاف بیرون ملک مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں۔ زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں ہی کا ایجنڈا ہو سکتا ہے۔ قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں