پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، پولیس کا دعویٰ
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔ترجمان نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔پولیس نے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی سمیت 13 دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اپنایا ہے کہ علی امین گنڈا پور گاڑیوں پر سوار داجل چیک پوسٹ پہنچے، گاڑیاں روکنے پر علی امین اور مسلح ساتھیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔