میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائوس پر حملے کا ردعمل ، جیالوں نے پی ٹی آئی کے بینرز اور جھنڈے اُتار کر جلا دیے

سندھ ہائوس پر حملے کا ردعمل ، جیالوں نے پی ٹی آئی کے بینرز اور جھنڈے اُتار کر جلا دیے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائوس پر حملے کا ردعمل، پیپلزپارٹی کارکنان کا حیدر چوک پر احتجاج، تحریک انصاف کے بینرز اور جھنڈے اتار کر جلا دیے، تحریک انصاف کے کارکنان بھی پہنچ گئے، پولیس نے کشیدگی پر کنٹرول کرکے کارکنان کو منتشر کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائوس اسلام آباد پر تحریک انصاف کارکنان کے چڑھائی کے خلاف پیپلزپارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے رات گئے حیدر چوک پر پہنچ کر احتجاج کیا، دوران احتجاج پیپلزپارٹی کارکنان نے تحریک انصاف کے بینرز اور جھنڈے اتار کر پھینک دیے، جبکہ بینرز و جھنڈوں کو نذر آتش بھی کیا گیا، جھنڈے و بینرز اتارنے کے خبر پر تحریک انصاف کے بھی سینکڑوں کارکنان حیدر چوک پر پہنچے اور نعریبازی کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی، پولیس کے بھاری نفری نے پہنچ کر کشیدگی پر قابو پا کر کارکنان کو منتشر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں