این اے 249 ضمنی الیکشن ،امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف میں پھوٹ
شیئر کریں
این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں اور پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، تاہم امجد آفریدی کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی قیادت میں سخت اختلافات سامنے آگئے ہیں۔پی ایس 116 سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے امجد آفریدی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص یوسی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہار چکا ہے اس کو کس بنیاد پر ٹکٹ دیا گیا۔شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ این اے 249 کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کو خط لکھا تھا کہ امجد آفریدی ایک کمزور امیدوار ہے، اور حلقے کی مقامی قیادت ان کو سپورٹ نہیں کرے گی، امجد آفریدی پی ٹی آئی ضلع ویسٹ کراچی کے صدر ہیں اور انہوں نے آج تک یوسی کا بھی الیکشن نہیں جیتا، تو قیادت نے کس بنیاد پر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لئے انہیں پارٹی ٹکٹ دے دیا، اسمبلی کی رکنیت سے استعفی جلد ہی قیادت کو بھیج دوں گا۔