میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس پولیس کا ایکشن، تالا توڑ گروپ کے 4ملزمان گرفتار

ڈیفنس پولیس کا ایکشن، تالا توڑ گروپ کے 4ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

ڈیفنس پولیس نے 50گھروں اوردکانوں کے تالے توڑ کر لوٹنے والے تالہ توڑ گروپ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 25 ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں چرس،مسروقہ موٹرسائیکلیں ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس پولیس نے گھروں اوردکانوں کے تالہ توڑ کر نقدی و سامان چوری کرنے والے4 ملزمان محمد ذیشان اور عبدالجبار، حبیب شاہ اورمحمد علی کو گرفتارکرکے دکان سے چوری شدہ رقم اورپانی کی موٹربرآمدکرلی۔ اے وی ایل سی لیاری،کلفٹن اور اورنگی ڈویژن نے تین موٹرسائیکل لفٹرز یارمحمد عرف یارو،صدرالدین اور نعیم کو گرفتارکرکے قبضے سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں اوراسلحہ برآمد کرلیا۔سکھن پولیس نے منشیات فروش عبدالرشید عرف راڈ،پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروش زاہد رضا ،پاک کالونی پولیس نے منشیات فروش محمد عمران اور اسٹریٹ کرمنل سعد ،رسالہ پولیس نے 2منشیات فروش عبدالعزیز اور دائود ،چاکیواڑہ پولیس نے دومنشیات فروشوں سمیت تین ملزمان شکیل عرف باغی،عبدالوحید اور شاہ جہان،سائٹ اے پولیس نے تین ملزمان سرور، مہراللہ اور محمد صابر،گارڈن پولیس نے ایک ملزم سیف اللہ ،کلاکوٹ پولیس نے گٹکا،ماوا سپلائر سمیت اسمگل شدہ آئل سپلائی کرنے والے دوملزمان محمدمراد اور نصیر کو گرفتار کرکے گٹکااور5 کارٹن اسمگل شدہ آئل برآمدکرلیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں