نیب کی کارروائی کے خوف سے محکمہ خزانہ سندھ میں تبادلے، تقرریاں
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ نے نیب کی کارروائی کے خوف سے محکمہ خزانہ میں 256 سب اکائونٹنٹ اور کمپیوٹر آپریٹرز کا تبادلہ کردیا گیا ہے، تبادلے پینشن فنڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے پس منظر میں کیئے گئے ہیں۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد ٹریزری آفس میں 4 ارب 50 کروڑ کی کرپشن کے الزامات پر نیب کی تحقیقات جاری ہے، دادو اور جامشورو کے جعلی پینشنرز کے نام پر بڑی رقم نکالی گئی تھی جس پر نیب 11 افسران اور ملازمین سے تفتیش کررہا ہے۔ محکمہ خزانہ کے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد سے نعیم عباسی، سید قطب شاہ، قدیر علی شاہ، ذوالفقار علی شاہ ، حبیب اللہ خان، بشیر احمد ہالیپوٹو، حسن علی شاہ، محمد علی شاہ، شاہد علی برہمانی، فیصل خان پہنور، سید منصور علی شاہ، حق نواز سومروکا کراچی اور دیگر اضلاع میں تبادلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ضلع جامشورو سے دلیپ کمار، غلام رسول ہالیپوٹو، رفیق احمد جمالی، محبوب خان ملاح کا بھی تبادلہ کرکے دوسرے اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد علی جمالی، عاشق جمالی، سید زاہد معظم شاہ، عبدالمجید ، رفیق احمد پنہور، گل محمد الکھانی، ایاز میمن، عبدالقادر بوزدار، ارشاد علی مری، شفیق احمد میمن، خدا بخش سولنگی کا ضلع دادو سے تبادلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں، کراچی سے رائو معراج خالد، سید عامر عباس عابدی، سید کاشان علی شاہ، محمد فہیم، محمد احمد راجپوت، محمد سلیم ڈوگر، شوکت علی، محمد صابرخان، محمد بخش، محمد آصف پٹیل کی سندھ کے دوسرے اضلاع میں تعینانی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹھٹہ، خیرپورمیرس، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ، لاڑکانہ، گھوٹکی، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، مٹیاری، کشمور سے بھی سب اکائونٹنٹ اور سینیئر کلرکس کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔