میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی

وزیر صحت سندھ نے کراچی میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کوروناوائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔77سالہ جاں بحق شخص کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا جاں بحق شخص کوکینسر ، شوگر اور بلڈ پریشر کا مرض بھی تھا اور اس کی حالت ناساز تھی اور وہ کمزور تھا تاہم جب اس پر کوروناوائرس کا حملہ ہوا تو اس وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا ۔ جاں بحق شخص کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی۔ کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے ۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہوکا کہنا تھا کہ ہم لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنے بزرگوں کے قریب نہ جائیں کیونکہ اگر آپ کو کوروناوائرس ہے اور آپ کو اس کا پتہ نہیں ہے تو یہ وائرس بزرگوں کو نہ لگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ اس وجہ سے ہوا ہے کہ سندھ حکومت لوگوں تک پہنچ رہی ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جہاں تک ہمیں اطلاع ملتی ہے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کو ٹیسٹ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں