میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید نعیم ر اشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید نعیم ر اشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید نعیم ر اشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال بن گئیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوہر اوربیٹے کی شہادت نے مزید مضبوط بنا دیا ہے ۔ ان کا ایمان اور زیادہ مضبوط ہو گیا ہے جبکہ مجھے اب حملہ آور پر ترس آتا ہے کہ اس کے دل میں پیارکی جگہ نفرت تھی اوروہ ہماری طرح اطمینان اورسکون محسوس نہیں کرسکتا تھا، میں یقینی طور پر اپنے شوہراوربیٹے کا آخری دیدار کرنا چاہتی ہوں۔کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم ر اشدنے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے بھی جام شہادت نوش کرنے والے پاکستانی نعیم ر اشد کو قومی اعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے نعیم ر اشدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو میاں نعیم راشد پرفخرہے ۔ نعیم راشد نے دہشت گردی سے نمٹنے اور سفید فام دہشت گرد کو پکڑنے کی کوشش کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں