میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

دورے کے پہلے دن شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ
ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں کلیدی خطاب کریں گے،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ، دورے کے پہلے دن جنرل عاصم منیر کو شاہی ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں پروقار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔جنرل عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل” کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین عسکری سطح پر مکالمے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔آرمی چیف برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی ریڈیکن سے ملاقات کریں گے ۔چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر رولینڈ واکر، برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر مسٹر جوناتھن نکولس پاول اور برطانوی وزیر داخلہ ایویٹ کوپر سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں