ایم ڈی سیڈا، مخالف افسران کو اینٹی کرپشن سے ہراساں کرانے کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز ) ایم ڈی سیڈا و دیگر پر جنسی حراسگی کا الزام لگانی والی خاتون افسر زیر عتاب، ایف آئی آر کے بعد اینٹی کرپشن کو بھی میدان میں اتار دیا، آغا حسین نامی انسپکٹر نے ایم ڈی سیڈا کو لیٹر جاری کردیا، اینٹی کرپشن انسپکٹر آغا حسین ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے احکامات پر عملدرآمد کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس و دیگر افسران کے خلاف جنسی حراسگی جا الزام لگانے والی خاتون افسر زیر عتاب آ گئی ہے، ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے گریڈ 18 کو خاتون افسر کو حراسان کرنے کیلئے اینٹی کرپشن کو بھی میدان میں اتار دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا نے خاتون افسر کو پریشان کرنے کیلئے اینٹی کرپشن انسپکٹر آغا حسین کو ٹاسک دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق آغا حسین پر تحقیقات کے نام پر حیدرآباد میں متعدد افسران و نجی افراد کو تنگ کرنے کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن حیدرآباد کی اکثر تحقیقات سینیئر افسران کے بجائے آغا حسین کے حوالہ کی جاتی ہیں، اینٹی کرپشن سے قبل تھانہ کینٹ پر منیجر سیڈا کی مدعیت میں خاتون افسر سمیت 12 افراد پر غیرقانونی مقدمہ درج کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن انسپکٹر ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے احکامات پر عمل کر رہا ہے، واضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس پر اربوں روپے کی کرپشن کی سنگین الزامات ہیں اور سیکریٹری آبپاشی اسے معطل کرنے کیلئے تین بار سمری سندھ حکومت کو بھیج چکے ہیں ۔.