میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو ہم دہشت گردوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کو ہم دہشت گردوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو ہم دہشت گردوں سے بچانے میں کامیاب ہوئے،پورا پاکستان کراس کرکے دہشتگرد کراچی پہنچے انٹیلی جینس بہتر ہونی چاہیے جیسے ہم ایسے واقعات سے بچ سکے،کراچی پولیس چیف کے دفتر کے واقعے کی تہہ تک پہنچیں گے، اس واقعے نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے،دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمے دار ہیں۔پیرکوسندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس کو ڈی فیوز کیا، ایک دہشت گرد کا تعلق لکی مروت جبکہ دوسرے کا وزیرستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ تیسرے دہشت گرد کی شناخت کی جا رہی ہے، شہدا نے اپنی جان کی قربانی دیکر بڑے سانحے سے بچا لیا، پولیس اور رینجرز کے بہادر افسران و جوان مقابلے کے لیے خود آگے جا رہے تھے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کا ہمارا عزم ہے، جو چاہتے تھے کہ طالبان ادھر آئیں وہ ان واقعات کے ذمے دار ہیں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ پہلا زخمی جو جناح اسپتال پہنچا وہ سماجی تنظیم کا تھا، اسے عمارت میں داخل نہیں ہونے دینے چاہیے تھا، انہیں زیادہ جلدی تھی کہ ہم پہلے پہنچیں اور تصویر پہلے کھینچیں، چیف سیکرٹری سے کہا ہے کہ ان سب سے بات کریں اور انہیں ایس او پیز کا بتائیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پورا پاکستان کراس کرکے دہشت گرد کراچی پہنچے ہم نے اپنی کمزوروں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتائوں گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اداروں کے چھتوں پر سیکیورٹی انتظامات سخت ہونے چائیے ہم نے اپنی کمزوروں کا جائزہ لیا ہے اس کے بارے میں بتائوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں