میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرنش خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

زرنش خان نے عمرہ ادائیگی کے بعد پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سوشل میڈیا سے اپنی پرانی تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔سوشل میڈیا پر عمرے کے دوران لی گئی تصاویر شئیر کرتے ہوئے اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ صرف سنا تھا اب دیکھ کر محسوس بھی کرلیا۔ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔زرنش خان کا مزید کہنا تھا کہ خانہ کعبہ آ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہم کتنے بھٹکے ہوئے ہیں۔ دنیا میں آنے کا کیا مقصد ہے کیا فرائض ہیںہم سب بھول بیٹھے ہیں۔ بس دنیا کی ہی دوڑ میں ہیں سب۔زرنش خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی پرانی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردیں۔ زرنش کے فینز نے انہیں عمرے کی مبارک باد دیتے ہوئے استقامت کی دعائیں دیں۔ زرنش خان سن یارا، جو تو چاہے اور عشق زہے نصیب جیسے ہٹ ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں