میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار

ایم کیو ایم رہنما سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۰ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ :شعیب مختار) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے باوجود بھی وفاقی حکومت کی حمایت اور پارٹی کی ناقص پالیسیاں رہنماؤں کی بغاوت کا باعث بن گئیں فیصل واوڈا کی نا اہلی کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن سے قبل ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار نثار کھوڑو کے حق میں دستبرداری اختیار کر لی بطور رابطہ کمیٹی ممبر  سے بھی پارٹی قیادت کو اپنا استعفی ارسال کر دیا اتحادیوں کو رام کرنے سے متعلق وزیراعظم پاکستان کے جلد دورہ کراچی کا امکان. تصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار فیصل واوڈا کی نا اہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گذشتہ روز خواجہ سہیل منصور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر پہنچے تھے جہاں ان کی جانب سے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار نثار کھوڑو سے ملاقات کے بعد ان کے حق میں نہ صرف مذکورہ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے بلکہ انہیں ایڈوانس مبارکباد بھی دی گئی ہے تمام تر امور کے بعد ان کی جانب سے بطور رابطہ کمیٹی ممبر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو بھی اپنا استعفی بھجوایا  گیا ہے جبکہ انکی جانب سے مستقبل میں ایم کیو ایم  پاکستان کے کارکن کی حیثیت کام کرنے کا اعلان بھی سامنے آیا ہے .سندھ میں سینیٹ کی ایک نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے پانچ امیدوار جن میں ریحان منصور، خواجہ سہیل منصور، ناصر خان، عبدالرؤف خان اور سید شاکر علی شامل ہیں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے تھے تاہم  پارٹی کی عدم دلچسپی پر انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کو غیر ضروری قرار دے دیا ہے .خواجہ سہیل منصور  کی سندھ میں سینیٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کے بعد ایم کیو ایم پاکستان انتخابی دنگل سے مکمل طور پر باہر ہو چکی ہے جس پر حکومتی صفوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے . ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کے اچانک باغی ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں جس کے تحت 24 فروری کو کیے جانے والے دورہ روس سے واپسی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کراچی میں بہادرآباد مرکز آمد متوقع ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں