سینیٹ انتخابات ،سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہے، وزیراعظم
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سیاستدانوں کو خریدنے کے لیے منڈی لگی ہوئی ہے، تیس سال سے یہ تماشا جاری ہے۔غازی بروتھا میں شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کیا تماشا ہو رہا ہے۔ سیاستدانوں کو خریدنے کیلئے سینیٹ الیکشن میں منڈی لگی ہوئی ہے، ان کی قیمتیں لگ رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔ ایک وزیراعظم اور اس کے وزیر اقامہ لے کر بیرون ملک پیسہ بھیجنا شروع کر دیں تب ایک ملک معاشی طور پر کمزور ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری کے پیسے کی منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے۔ ایک ملک تباہ تب ہوتا ہے، جب وزیراعظم اور اس کے وزرا کرپشن کرنی شروع کر دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بڑے کرپٹ لوگوں نے ملک کی اخلاقیات بھی تباہ کر دی۔ چوری کے پیسیکی منی لانڈرنگ کرپشن سے زیادہ بڑا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ امداد مانگنے والے ملک کی کبھی بھی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔30 سال سے سیاستدان بک رہے ہیں اور یہ بات سب جانتے ہیں۔ ہم اوپن بیلٹ کا کہہ رہے ہیں، سب جماعتیں خفیہ بیلٹنگ چاہتی ہیں۔ کبھی جمہوریت میں بھی کوئی پیسے دے کر آتا ہے۔ ہم کہہ رہے ہیں کہ اوپن بیلٹ ہو، یہ سب خفیہ بیلٹ چاہتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت قوم فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ ایک طرف قوم کھڑی ہے، ایک طرف ڈاکو مافیا کھڑا ہے۔ انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے باپ کی لگتا ہے سائیکل کی دکان نہیں، میفئیرز میں رولز رائس کی دکان تھی، وہ سب سے مہنگی گاڑی استعمال کرتے ہیں، ان کے بچے،منچھی اور داماد سب بیرون ملک ہیں۔