میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائی کورٹ میں ایف بی آر کیخلاف مقدمات تعطل کا شکار ہونے لگے

سندھ ہائی کورٹ میں ایف بی آر کیخلاف مقدمات تعطل کا شکار ہونے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خلاف کیسز تعطل کا شکار ہونے لگے ۔عدالت نے ایف بی آر کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے اور وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیسز میں پیش رفت نہ ہونے پر چیئرمین ایف بی آر کو عدالتی حکم کی کاپی ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے خلاف کیسز تعطل کا شکار ہونے لگے ایف بی آر کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے اور وکلا کی عدم حاضری کے باعث کیسز میں پیش رفت نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔عدالتی حکم نامے میں دی گئی آبزرویشن کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ٹیکس کے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے اسپیشل بینچ تشکیل دیا تھا ایف بی آر کے مختلف سیکشنز کے نمائندوں کی جانب سے جواب جمع کرانے میں تاخیر کی جاتی ہے ایف بی آر کی جانب سے وکلا بھی پیش نہیں ہوتے جس کی وجہ سے کیسز نمٹانے میں تاخیر ہوتی ہے ایف بی آر کے وکلا اور انکے نمائندوں کے ایسے رویے کی وجہ سے اسپیشل بینچ کے مقاصد پورے نہیں ہورہے جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے عدالت کی آبزرویشن سے متعلق حکم نامہ چیئرمین ایف بی آر کو ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹر لیگل کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے عدالت نے یہ آبزرویشن اِنکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں