میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا کارنامہ، کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل ڈائریکٹر بحال

سندھ حکومت کا کارنامہ، کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل ڈائریکٹر بحال

ویب ڈیسک
هفته, ۲۰ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت کا کارنامہ،کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل ڈائریکٹر بحال، حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ بشیر اعوان کو 4 مہینے قبل معطل کیا گیا تھا، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی گم، تفصیلات کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات میں معطل حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ بشیر اعوان کو بحال کردیا گیا ہے، 9 اکتوبر کو صوبائی وزیر بلدیات کے حکم پر بشیر اعوان کو معطل کرکے محکمے کے ایڈیشنل سیکریٹری ہائوس اینڈ ٹائون پلاننگ جمال الدین جلالانی کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا کر 10 دن میں رپورٹ طلب کی تھی لیکن وہ رپورٹ 4 ماہ گذرنے کے باوجود سامنے نہ آسکی، بشیر اعوان پر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان دینے، رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت جعلی چالان دینے اور کرپشن کے سنگین الزامات تھے، واضح رہے کہ بشیر اعوان کے خلاف اثاثوں، کرپشن سمیت دیگر الزامات کے تحت اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری ہین اور اینٹی کرپشن کو رکارڈ حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں