میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر صحت نے زہریلی گیس کے متاثرین کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیدیا

وزیر صحت نے زہریلی گیس کے متاثرین کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دیدیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثر ہونیوالے افراد کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہرا دیا۔ بیان میں کہاکہ میڈیا میں خبریں چلنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا اور لوگ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوئے ۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبر کی بنا پر عوام میں خوف و ہراس ہے ۔موجودہ افراد نفسیاتی دباو کا شکار ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں سن کر انہیں لگتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں مشکللات ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ واقعے میں سگریٹ پینے والے اور دمہ کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد سویاڈسٹ الرجی سے قبل دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے ۔ سویا بین ڈسٹ کا نام صرف جامعہ کراچی کی جاری کردہ رپورٹ کی بنا پر لیا جا رہا ہے ۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے ۔ واقعے کے روز بھی ٹاون ہیلتھ آفیسر اپنی نگرانی میں متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کروا رہے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں