بھارتی فضائیہ کے 2 طیارے مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارت کے شہر بنگلورو میں 2 بھارتی طیارے ایئر شو کے لیے ریہرسل کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو کے یکلاہنکا ایئربیس میں منعقدہ ایئر شو ایرو انڈیا 2019 کی ریہرسل جاری تھی کہ اس دوران 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور یکلاہنکا بیس پر ہی گِر کر تباہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے سے قبل دونوں طیاروں سے پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔