میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گل پلاز میں آگ لگی،باہر نکلنے کا راستہ کیوں نہیں تھا ،محمود اچکزئی

گل پلاز میں آگ لگی،باہر نکلنے کا راستہ کیوں نہیں تھا ،محمود اچکزئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے، اپوزیشن لیڈر
یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا، سیمینار سے خطاب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آگ لگی، کیوں باہر نکلنے کا راستہ نہیں تھا؟ گل پلازا واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں، ذمے داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔سندھ ہائیکورٹ بار کی جانب سے آئین کے تحفظ سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی ابھی تک تحقیقات نہیں ہوئیں، امریکا میں ایک قتل پر پورا ملک اٹھ کھڑا ہوا، یہاں سیکڑوں شہری قتل ہورہے ہیں کسی نے اپنا ناشتہ تک نہیں چھوڑا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سیاست میں عزت کی دیوار نہیں پھلانگنا چاہیے، عزت کا پاس رکھنا چاہیے، ملک من مانیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لیا گیا معلوم نہیں کہاں خرچ کیا گیا، ملک دن بدن نیچے جا رہا ہے، آئین شہریوں سے کیا گیا سماجی معاہدہ ہے، ہم نئے پاکستان کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ظلم نہ ہو۔اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا، پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہوگی، سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے، آئینی آزادی ختم کی جا رہی ہے، عوام کا اعتماد سسٹم پر نہیں، نہروں کے مسئلے پر بچہ بچہ نکلا اور انہیں شکست ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کراچی کی سڑکیں ایسی ہیں جیسے یہاں بمباری ہوئی ہے، کراچی میں گٹر کے ڈھکن نہیں، بچے گر کر مر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں